اشتہار

خواتین کی ڈرائیونگ سے سعودی معیشت کو فائدہ پہنچے گا، بلومبرگ

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: بلومبرگ کی اقتصادی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے کے بعد 2030ء تک سعودی معیشت کو 90 ارب ڈالرز کا فائدہ ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بلومبرگ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت دینے کے فیصلے سے سعودی عرب کو اتنی ہی رقوم حاصل ہوسکتی ہیں جتنی اس کو سعودی آرامکو کے حصص کے فروخت سے حاصل ہونے کی امید ہوسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق سعودی آرامکو کے پانچ فی صد حصص کی عالمی مارکیٹ میں فروخت سے سعودی عرب کو تقریباً ایک سو ارب ڈالرز حاصل ہوسکتے ہیں۔

- Advertisement -

بلومبرگ اکنامکس کے مشرق اوسط کے لیے چیف اکانومسٹ زیاد داؤد کا کہنا ہے کہ سعودی خواتین کو ڈرائیونگ کی اجازت ملنے سے ملازمتوں کی خواہاں خواتین کی تعداد میں اضافہ ہوگا، افرادی قوت کا حجم بڑھے گا اور مجموعی طور پر آمدن اور پیداوار بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ ان کامیابیوں کو حقیقت کا روپ دھارنے میں کچھ وقت لگے گا کیونکہ سعودی معیشت خواتین کی بڑھتی ہوئی تعداد کو اپنے ہاں جگہ دینے کے لیے ابھی کوشاں ہے۔

واضح رہے کہ ڈرائیونگ کی اجازت ملتے ہی سعودی خاتون مجدولین العتیق اپنی گاڑی ریاض کی سڑکوں پر لائیں اور انہوں نے خود گاڑی چلا کر سعودی عرب کی پہلی خاتون ڈرائیور کا اعزاز اپنے نام کیا تھا، شہزادہ الولید بن طلال بھی اپنی صاحبزادی کے ساتھ سڑک پر نکلے اس موقع پر وہ خود نہیں بلکہ بیٹی گاڑی چلارہی تھیں۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں