اشتہار

امریکا میں ہیٹ ویو، 5 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا کے مختلف علاقوں میں ہیٹ ویو اور شدید گرمی کے باعث پانچ افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک، پنسلوانیا میں خاتون سمیت تین افراد گرمی کا شکار ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکے علاوہ ازیں کنسان سٹی میں بھی 2 افراد کی ہلاکت ہوئی۔

شدید گرمی کی آنے والی نئی لہر  کے باعث امریکی حکومت نے  شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ آئندہ آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوگا لہذا غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

- Advertisement -

امریکی میڈیا کے مطابق مشرقی حصے کے کچھ علاقوں میں ہوا میں نمی کا تناسب کم رہا جس کے باعث منگل کے روز درجہ حرارت 100 سے 110 ڈگری تک پہنچا۔

مزید پڑھیں: کینیڈا میں شدید گرمی، 19 افراد ہلاک

سینٹرل ورجینیا اور مشرقی مائن کے  کے علاقوں میں مقامی انتظامیہ نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ حفاظتی اقدامات کے بعد ہی گھر سے باہر نکلیں۔

دوسری جانب کینیڈا میں بھی گزشتہ دو روز کے دوران ہیٹ ویو کے باعث کم از کم 19 افراد ہلاک ہوئے، سب سے زیادہ درجہ حرارت صوبہ کیوبیک کے شہر مونٹریال میں ریکارڈ کیا گیا۔

مونٹریال کی مقامی انتظامیہ نے ہیٹ ویو سے مرنے والے کی تعداد جاری کی جس کے مطابق اب تک 12 افراد ہلاک ہوئے۔ شہر میں درجہ حرارت 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جبکہ کینیڈا کے وسطی اور مشرقی علاقے میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جو آئندہ دو روز تک جاری رہے گا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں