اشتہار

جرمنی: امانت میں خیانت، پوسٹل سروس کی ملازمہ گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمنی میں ایک ایسی پوسٹل سروس کی ملازمہ کو گرفتار کیا گیا ہے جو لوگوں کی جانب سے بھیجی گئی امانت میں خیانت کرتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق گرفتار ملازمہ نے نو ماہ کے عرصے میں ایک ہزار سے زائد خطوں اور پارسلوں میں سے پندرہ ہزار یورو سے زائد مالیت کی قیمتی اشیاء اور نقد رقوم چرائے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ملازمہ ایک کوریئر سروس کی ملازمہ ہے، جس کا کام مقامی صارفین کو ان کے نام آنے والے وہ خطوط اور پیکٹ پہنچانا تھا، جو دراصل کسی بھی ڈاکیے کے پاس ’امانت‘ ہوتے ہیں۔

- Advertisement -

گرفتار خاتون نے نو ماہ کے دوران ایک ہزار سے زائد خطوں اور پیکٹوں میں سے 15 ہزار یورو سے زائد مالیت کی قیمتی اشیاء اور نقدی چوری کیں، انکشاف ہونے پر گرفتاری عمل میں آئی۔

پولیس حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ معاملے کے حوالے سے تفتیش اس وقت شروع کی گئی جب متعلقہ کوریئر سروس کو ملنے والی شکایتیں بہت زیادہ ہو گئیں، جبکہ اس پوسٹل سروس کمپنی کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق یہ خاتون مختلف پیکٹوں سے چرائی گئی قیمتی اشیاء، مثلاﹰ لیپ ٹاپ کمپیوٹرز اور موبائل فون وغیرہ نقد ادائیگی کے عوض بیچنے کے لیے علاقے کی ایک ہی دکان پر جاتی تھی۔

پولیس کا مزید کہنا تھا کہ جب شک یقین میں بدلنے لگا تو مقامی عدالت سے اجازت لے کر ملازمہ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا جہاں سے ناقابل تردید شواہد ملے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں