اشتہار

الیکشن 2018: ایم اے جناح روڈ پر پیپلزپارٹی کے جلسے کی درخواست مسترد

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ 20 جولائی کو ایم اے جناح روڈ پر جلسے کی درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پی پی کراچی ڈویژن کے صدر سعید غنی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے پروگرام کے لیے ڈپٹی کمشنر شرقی کو درخواست دی گئی تھی جو مسترد ہوگئی اب بلاول بھٹو 20 جولائی کو کراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں گے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے گزری یونٹ سے تعلق رکھنے والے تمام کارکنان آج پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کررہے ہیں، کراچی میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن بہت مضبوط ہے اور ہم ماضی کے مقابلے میں بہتر نتائج حاصل کریں گے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: خان صاحب کی غلط فہمی ہے سازش کرکے وزیراعظم بنیں گے،بلاول بھٹو

پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ کم ووٹ والے حلقوں سے بھی اب اچھے نتائج   آئیں گے، پیپلزپارٹی کراچی کے عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرے گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں انتخابی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے سیاسی جماعتوں اور امیدواروں کی جانب سے انتخابی مہم تیز ہورہی ہے، الیکشن لڑنے والی تمام ہی جماعتیں اپنی کامیابی کا دعویٰ کررہی ہیں۔

خیال رہے کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی کے حلقے این اے 246 سے تیر کے نشان پر الیکشن لڑ رہے ہیں، یکم جولائی کو لیاری آمد کے موقع پر ووٹرز نے اُن کے قافلے پر پتھراؤ بھی کیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں