اشتہار

جرمنی: چاقو بردار شخص کا بس پر حملہ، 9 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمنی کے علاقے لیوبیک میں چاقو بردار شخص نے بس پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے، حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مسافروں سے بھری بس لیوبیک شہر کے ایک معروف ساحل کی طرف رواں دواں تھی کہ بس میں بیٹھے ایک شخص نے چاقو نکال کر لوگوں پر حملہ کرنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں 9 افراد زخمی ہوگئے۔

بس ڈرائیور نے ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے بس روک دی اور مسافروں کو بھاگنے کا موقع فراہم کیا، بس رکتے ہی مسافروں نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق قریب کھڑی پولیس موبائل فوری جائے وقوعہ پر پہنچی اور حملہ آور کو حراست میں لینے کے بعد زخمیوں کو بس سے باہر نکال کر اسپتال منتقل کیا۔

پولیس کے مطابق واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم حملہ آور کی شناخت اور مقاصد بھی اب تک سامنے نہیں آسکے ہیں۔

جرمن وزیر داخلہ نے واقعے میں 9 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ چھ افراد چاقو کے حملے میں زخمی ہوئے ہیں جبکہ تین افراد بس سے اترتے وقت گر کر زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: جرمنی: ریلوے اسٹیشن پر چاقو بردار شخص کا حملہ، دو افراد زخمی

واضح رہے کہ جرمنی کے شہر فلینزبرگ کے مرکزی ٹرین اسٹیشن پر ایک چاقو بردار شخص نے خنجر سے حملہ کرکے خاتون پولیس اہلکار اور ایک شہری کو زخمی کردیا تھا،تاہم خاتون پولیس اہلکار نے فوری کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کرکے حملہ آور کو موقع پر ہی ہلاک کردیا تھا۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں