کراچی: صدر پاکستان ممنون حسین نے سندھ کے گورنر محمد زبیر کا استعفیٰ منظورکرلیا.
تفصیلات کے مطابق محمد زبیر کے استعفے کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری ہوگیا ہے.
گورنر سندھ کی عہدے سے علیحدگی کے بعد اب اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی سندھ کےقائم مقام گورنر ہوں گے.
یاد رہے کہ 28 جولائی کو مسلم لیگ ن کے نامزد کردہ گورنر سندھ محمد زبیر گورنر سندھ نے اپنا استعفیٰ صدر کوبھجوایا تھا، اس موقع پر انھوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں نے آئینی طورپراپناکرداراداکیا۔
محمد زبیر سندھ کے بتیسویں گورنر تھے، انہوں نے 1 فروری 2017 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔ زبیر عمر نے لگ بھگ ڈیڑھ برس اس عہدے پر ذمے داری نبھائی۔
سابق گورنر سندھ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کے انتقال کے بعد محمد زبیر عمر کو گورنر سندھ تعینات کیا گیا تھا، اس سے قبل وہ چیئرمین نجکاری کمیشن کے عہدے پر بھی فائز رہے۔
الیکشن کے طریقہ کار پر ہمارے شدید تحفظات ہیں، محمد زبیر/فیصل سبزواری
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔