جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

برطانیہ میں‌ ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کی زبردست تشہیر

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: اے آر وائی فلمز کی ایکشن اور ڈراما سے بھرپور فلم ’جوانی پھر نہیں آنی 2‘ کو رواں سال عید الضحیٰ پر برطانیہ میں بھی ریلیز کیا جائے گا، جس کی تشہیر زور و شور سے جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اے آر وائی فلمز، سلمان اقبال فلمز، 6 سگما پلس فلمز کے بینر تلے بنائی جانے والی کامیڈی اور رومانس سے بھرپور فلم ’جوانی پھر نہیں آنی‘ پارٹ کے سیکوئل کو ریلیز کرنے کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی۔

جوانی پھر نہیں آنی کی تشہیر کے لیے کاسٹ لندن میں موجود ہے جہاں وہ مختلف پروگراموں اور عوامی مقامات پر لوگوں کو  فلم دیکھنے کے لیے راغب کرے گی۔

فلم کی کاسٹ مانچسٹر میں موجود مارکیٹ میں پہنچی تو وہاں لوگ خریداری چھوڑ کر  ’جوانی پھر نہیں آنی‘ کی کاسٹ کو دیکھنے کے لیے پہنچ گئی اور اُن کے ساتھ خوب تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔

قبل ازیں اے آر وائی فلمز کی جانب سے فلم کا ٹائٹل سانگ ’ٹلے والی جوتی‘ کے نام سے فوک اور ریپ کے منفرد امتزاج پر بنایا جانے والا گانا ریلیز کیا گیا تھا جس نے مداحوں کے دل موہ لیے تھے۔

فوک اور ریپ کےمنفرد امتزاج پر ترتیب دیے جانے والے گانے میں معروف گلوکار عارف لوہار اور احمد بٹ نے اپنی آواز کا جادو جگایا۔

ایکشن اور ڈراما سے بھرپور فلم رواں سال عید الضحیٰ پر اے آر وائی فلمز کے بینر تلے ریلیز کی جائے گی جس میں نامور اداکار ہمایوں سعید، فہد مصطفی، احمد علی بٹ، واسع چوہدری، ثروت گیلانی، ماورا حسین سمیت دیگر ستارے اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

ویڈیو دیکھیں: ٹلے والی جوتی‘ ، جوانی پھر نہیں آنی 2 کے ٹائٹل سانگ کی دھوم ، ویڈیو دیکھیں

واضح رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے، ناظرین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

خیال رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی اُن چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان تھے اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار تھے۔

قبل ازیں بالی ووڈ کے ابھرتے ہوئے معروف اداکار ورن دھون نے فلم کی کامیابی اور کاسٹ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا، انہوں نے ایک ویڈیو ریکارڈ کی جس میں اُن کا کہنا تھا کہ ’جوانی پھر نہیں آنی پارٹ 2 کی شوٹنگ دبئی میں جاری ہے، اس فلم کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں‘۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں