اشتہار

جرمنی، تارکین وطن کی رہائش گاہ میں آتشزدگی، 10 افراد زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمن شہر ہیرگش گلاڈ باخ میں تارکین وطن کی رہائش گاہ پر آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جرمنی میں تارکین وطن کی رہائش گاہ میں آتشزادگی کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہوگئے، مقامی پولیس کے مطابق رہائش گاہ میں مقیم 29 سالہ شخص نے خودکشی کرنے کے لیے آگ لگائی تھی۔

رہائش گاہ میں لگنے والی آگ کا آغاز اسی مراکشی شہری کے کمرے سے ہوا تھا، پولیس نے اس مبینہ ملزم کو حراست میں لے لیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان مراکش تارک وطن مبینہ طور پر نشے کی حالت میں پایا گیا ہے، آگ لگنے کی وجوہات جاننے کے لیے تفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

- Advertisement -

زخمیوں میں سے 9 افراد شدید زخمی ہیں جبکہ ایک شخص کو معمولی زخم آئے، متاثرین کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا، فائر بریگیڈ عملے کا کہن اہے کہ مہاجرین ایک کنٹینر میں مقیم تھے۔

واضح رہے کہ جرمنی تارکین وطن کی رہائش گاہوں پر آگ لگائے جانے سے مختلف طرح سے حملوں کے واقعات ماضی میں بھی پیش آتے رہے ہیں، ان واقعات میں عام طور پر دائیں بازو کے جرمن شدت پسند ملوث پائے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق رواں برس ایسے واقعات میں کمی دیکھی گئی ہے تاہم جرائم کی تحقیق کرنے والا جرمن ادارہ ممکنہ طور پر ایسے حملوں میں اضافہ ہونے کے خدشات کا اظہار کرچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں