جمعرات, مئی 16, 2024
اشتہار

چلی کی سابق صدر مشیل باچیلٹ انسانی حقوق کی نئی کمشنر نامزد

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن : اینٹونیو گوٹیریس نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کے نئی کمشنر کے لیے چلی کی سابق صدر مشیل باچیلٹ کو نامزد کردیا، جن کی منظوری رکن ممالک اگلے اجلاس میں ووٹ کے ذریعے دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹیریس نے جنرل اسمبلی میں انسانی حقوق کی کونسل کے نئے سربراہ کا اعلان کیا جس میں چلی کی سابق خاتون صدر مشیل باچیلٹ کو کونسل کا نیا چیئرمین منتخب کیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چلی کی سابق صدر مشیل باچیلٹ جینوا میں انسانی حقوق کی کونسل کی چیئرمین کی حیثیت سے ملنے والی نئی ذمہ داریاں رواں برس ستمبر میں اٹھائیں گی۔

- Advertisement -

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی کونسل کی نئی چیئرمین منتخب ہونے والی مذکورہ خاتون سنہ 2006 سے 2010 تک چلی کی صدرات کرچکی ہیں اور سنہ 2014 میں عوام نے ایک مرتبہ پھر مشیل باچیلٹ کو اپنا سربراہ منتخب کیا تھا۔

خیال رہے کہ انسانی حقوق کی کونسل کے کمشنر کے عہدے کی مدت چار برس ہوتی ہے اور کونسل کے موجودہ کمشنر اردن سے تعلق رکھنے والے زید رعد الحسین ہیں جو رواں ماہ مستعفی ہوجائیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران تمام اراکان کو مذکورہ فیصلے کے حوالے سے آگاہ کردیا تھا تاہم جمعے کے روز متوقع اجلاس میں اقوام متحدہ کے رکن ممالک ووٹ کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار کریں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ چلی کی سابق صدر مشیل باچیلٹ اس سے قبل اقوام متحدہ کے ادارہ برائے صنفی مساوات کی سربراہی بھی کرچکی ہیں، اور انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف ماضی میں بیش بہا خدمات سرانجام دے چکی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں