کراچی: گذشتہ چند ہفتوں سے ملک بھر میں نئے کرنسی نوٹوں کے اجرا اور پرانے نوٹوں کی منسوخی کی خبر گردش میں ہے، البتہ اب اس ضمن میں اسٹیٹ بینک کا موقف سامنے آگیا ہے.
تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک کی جانب سے نئےڈیزائن کے کرنسی نوٹ جاری کرنے کی افواہوں کی تردید کر دی گئی ہے.
اسٹیٹ بینک نے اپنے اعلامیہ میں کہا کہ نئے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ پر خبروں کی مکمل تردید کرتے ہیں.
اعلامیہ کے مطابق اسٹیٹ بینک مستقبل میں نئے ڈیزائن کے نوٹ جاری کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، وفاق کو اس فیصلے سے قبل اسٹیٹ بینک بورڈآف ڈائریکٹرزکی سفارش درکارہوتی ہے.
مزید پڑھیں: اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحیٰ پر185ارب روپے مالیت کے نئے نوٹ جاری کردیئے
البتہ بورڈ نے اس ضمن میں وفاق یا کابینہ کوکوئی سفارش نہیں دی، جس کی وجہ سے یہ کسی طور امکانی نہیں.
اسٹیٹ بینک نے عوام سے درخواست کی ہے کہ اس قسم کی افواہ پرتوجہ نہ دیں اور جعل سازوں سے ہوشیار رہیں.
یاد رہے کہ گذشتہ کچھ عرصے سے یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ اسٹیٹ بینک نے پانچ ہزار اور ہزار کے نوٹ منسوخ کرکے نیا ڈیزائن متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے، البتہ اب اسٹیٹ بینک نے اس کی تردید کردی ہے.