برلن: جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ سیہوفر نے کہا ہے کہ مہاجرت تمام مسائل کی ماں ہے، جرمن حکام کو مہاجرین سے متعلق اپنی پالیسی تبدیل کرنا ہوگی۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا، جرمن وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ اگر جرمن حکومت اپنی مہاجرین کی پالیسی کو تبدیل نہیں کرتی تو جرمنی کی مرکزی سیاسی جماعتوں کی عوامی مقبولیت بتدریج کم ہوتی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ مہاجرت تمام مسائل کی جڑ بھی ہے، برلن حکومت کو بالخصوص مہاجرین کے بحران پر اپنی حکمت عملی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ عوام کی حمایت دوبارہ حاصل کی جا سکے۔
ان دنوں جرمنی میں مہاجرین مخالف مظاہرے بھی ہوئے جن کی ہورسٹ سیہوفر نے بھرپور حمایت کی، ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ وزیر نہ ہوتے تو وہ بھی سڑکوں پر جا کر احتجاج کرتے۔
جرمن دوشیزہ کا قتل، عدالت نے افغان مہاجر کو قید کی سزا سنا دی
خیال رہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور جرمن وزیر داخلہ ہورسٹ سیہوفر دونوں مہاجرین سے متعلق الگ الگ موقف رکھتے ہیں، مرکل کی پالیسی مہاجرین دوست رہی ہے۔
یاد رہے کہ گذشتہ دنوں افغانستان سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کو قتل کرنے کے جرم میں آٹھ برس 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی، بعد ازاں جرمن چانسلر کی تارکین وطن سے متعلق پالیسی پر تنقید بھی شروع ہوگئی تھی۔
واضح رہے کہ افغان مہاجر عبدل ڈی نے سنہ 2016 میں جرمنی میں خود کو نابالغ تارک وطن کی حیثیت سے رجسٹرڈ کروایا تھا۔