اشتہار

وزیر اعلیٰ سندھ کا کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ پھرشروع کرنے کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ نے چینی قونصل جنرل سے ملاقات کے بعد کراچی سرکلر ریلوے کا منصوبہ ایک بار پھر شروع کرنے کا اعلان کردیا، ایک علیحدہ ملاقات میں گرین لائن منصوبے کی تکمیل سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق چینی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی ، ملاقات کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے اعلان کیا کہ کراچی سرکلرریلوےکاکام جہاں رکاتھا،وہیں سےشروع کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ دھابیجی اکنامک زون اورکیٹی بندرمنصوبےسی پیک کاحصہ ہیں،منصوبےوفاقی حکومت کے ساتھ بات کرکےبڑھاناچاہتےہیں،وزیراعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ چین کےساتھ کینال لائننگ منصوبےپربھی بات کرچکےہیں۔

- Advertisement -

چینی قونصل جنرل نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ کےساتھ کیے وعدے پورےکریں گے،چین کے تعاون سے شروع ہونے والے منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچیں گے۔

دوسری جانب کمنشنر کراچی صالح فاروقی نے گرین لائن پراجیکٹ پر بھی وزیر اعلیٰ سندھ کو بریفنگ دی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ گرین لائن پروجیکٹ سرجانی تامیونسپل پارک80فیصدمکمل ہوچکا ہے ،منگھوپیرروڈ کی بحالی جبکہ نشترروڈکی سڑکوں کا کام15فیصد مکمل ہوچکاہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو بتایا گیا کہ سرجانی تاگرومندرکوریڈورپراجیکٹ فیز 1 کی لمبائی 21 کلومیٹر ہے، جبکہ اس راہ میں آنے والے 21 بی آر ٹی اسٹیشنوں کا کام مکمل ہونےوالاہے۔ کمشنر کراچی نے بتایا کہ گرین لائن بس ڈپوسرجانی کاواشنگ،ریفلنگ ،دیکھ بھال کاکام60فیصدمکمل ہوچکا ہے جبکہ آپریشن کمانڈاینڈکنٹرول بلڈنگ مکمل ہوچکی ہے۔ بریفنگ کے مطابق پراجیکٹ کی فنشنگ کا 80 فیصد کام پایہ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں