جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

جوانی پھر نہیں آنی 2 کامیاب ترین فلم بن گئی، 53 کروڑ کا ریکارڈ بزنس

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: عیدالضحیٰ پر سلمان اقبال فلمز ، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ کاوش سے ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 نے باکس آفس پر تہلکہ مچاتے ہوئے سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق عید الاضحی پر ریلیز ہونے والی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کا سحر ختم نہیں ہوسکا اور صرف 18 دن میں شائقین کی بڑی تعداد فلم کو دیکھنے کے لیے سینیما گھروں کوپہنچی۔

سلمان اقبال فلمز، اے آر وائی فلمز اور سکس سگما پلس کی مشترکہ پیش کش سے ریلیز ہونے والی ایکشن اور رومانس سے بھرپور فلم نے 53 کروڑ کا کاروبار کر کے باکس آفس پر سب سے زیادہ کمانے والی پاکستانی فلم کا اعزاز اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیں: جوانی پھر نہیں آنی 2 کا باکس آفس پر راج، مختصر وقت میں 10 کروڑ کا کاروبار

فلم نے  20 دنوں میں باکس آفس پر مزید 53 کروڑ 45 لاکھ کا بزنس کیا اور ملکی تاریخ کی پہلی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی فلم بن گئی۔

پاکستان ہی نہیں بلکہ بیرونِ ممالک میں بھی جوانی پھر نہیں آنی 2 نے کامیابی کے جھنڈے گاڑھے اور 15 کروڑ کا بزنس کیا جبکہ ملکی سطح پر فلم نے اب تک 38 کروڑ 35 لاکھ کا کاروبار کرنے میں کامیاب رہی۔

Image may contain: 4 people, people smiling, text

جوانی پھر نہیں آنی 2 نے ریلیز کے ابتدائی 2 روز میں 10 کروڑ سے زائد جبکہ 18 روز میں 50 کروڑ کا بزنس کر کے مختصر عرصے میں سب سے زیادہ کمانے والی فلم کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا، یہ ریکارڈ اب تک کسی فلم کے پاس نہیں تھا۔

ویڈیو دیکھیں: ’ٹلے والی جوتی‘ ، جوانی پھر نہیں آنی 2 کے ٹائٹل سانگ کی دھوم ، ویڈیو دیکھیں

واضح رہے کہ جوانی پھر نہیں آنی 2015 میں ریلیز کی گئی تھی جس نے باکس آفس پر کامیابی کے جھنڈے گاڑے، ناظرین کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ ایکشن، ڈراما، افراتفری، مذاق مستی اور رومانس سے بھرپور فلم جوانی پھر نہیں آنی کے پہلے پارٹ کی کہانی اُن چار دوستوں کے گرد گھومتی تھی جو اپنی شادی شدہ زندگی سے پریشان تھے اور اپنی ذمہ داریوں سے نالاں ہوکر دباؤ کا شکار تھے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں