تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

افغانستان، فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 افراد ہلاک

کابل: افغانستان کے مغربی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغانستان کے مغربی علاقے میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو پائلٹ، دو نشانے باز اور ایک انجینئر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، افغان حکام نے اس حادثے میں جنگجوؤں کے حملے کے امکان کو مسترد کردیا ہے۔

افغان فوج کے ہیلی کاپٹر کو مغربی صوبے فراہ میں حادثہ پیش آیا، صوبائی گورنر کے ترجمان ناصر مہری کے مطابق طیارہ فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا اور اس کی تباہی میں طالبان کے حملے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

کابل میں افغان وزارت دفاع کے ایک عہدیدار کا کہنا ہے کہ حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہیں، ہیلی کاپٹر کے ذریعے افغان سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو منتقل کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ ہفتوں کے دوران طالبان جنگجوؤں کے تباہ کن حملوں کے بعد افغان اور غیرملکی افواج اپنے فوجیوں کی ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقلی کے لیے ہیلی کاپٹر اور طیارے استعمال کررہی ہیں۔

ہوا بازوں کے غیرتربیت یافتہ ہونے اور ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سے ان کے ہیلی کاپٹروں کو آئے دن مہلک حادثات پیش آتے رہتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -