اشتہار

میلانیا ٹرمپ کا دورہ مصر، قدیم تہذیبی روایات پر حیرت کا اظہار

اشتہار

حیرت انگیز

قاہرہ: امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے مصر کے دورے کے دوران مصری خاتون اول سے ملاقات کی، ملاقات کے بعد انہوں نے مصر کے تاریخی مقامات بالخصوص احرام مصر اور ابو الھول کے مجسمے کا بھی دورہ کیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر کے تاریخی مقامات کے دورے کے دوران مصری وزیر برائے آثار قدیمہ خالد العناتی، خاتون وزیر سیاحت رانیا المشاط اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

احرام مصر کے دورے کے دوران میلانیا ٹرمپ نے مصر کی قدیمی تہذیبی روایات پر حیرت کا اظہار کیا اور وہ احرام سے بہت متاثر ہوئیں، میلانیا ٹرمپ نے فرعونی لباس میں قاہرہ میں اوبرا بالیہ رقص پیش کیا بعدازاں انہیں احرام پینوراما کا دورہ کرایا گیا۔

- Advertisement -

قاہرہ کے دورے کے بعد میلانیا ٹرمپ کو صدر مصری خاتون اول انتصار السیسی نے الوداع کیا، قبل ازیں انہوں نے صدر السیسی سے ملاقات بھی کی۔

مصر ایوان صدر کے ترجمان بسام راضی کا کہنا ہے کہ صدر السیسی نے میلانیا ٹرمپ سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کے فروغ اور باہمی شراکت اضافے پر بات چیت کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں