تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نیب نے شہباز شریف سے باقاعدہ تفتیش شروع کردی، اہم سوالات پوچھے گئے

لاہور : قومی احتساب بیورو نے آشیانہ کمپنی کیس میں گرفتار سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے تفتیش کا باقاعدہ آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف سے نیب لاہور کی ٹیم نے باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، ذرائع کے مطابق شہباز شریف سے پوچھا گیا کہ پنجاب میں پبلک سیکٹر کمپنیز بنانے کا مقصد کیا تھا؟

پہلے سے محکمے موجود ہونے کے باوجود پھر کمپنیوں کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟ اور پنجاب ایل ڈی سی بنانے کا بنیادی مقصد اور ضرورت کیا تھی؟

نیب ٹیم کے سوالات پر شہبازشریف نے جواب دیا کہ کمپنیوں کا ماڈل گڈ گورننس کے فروغ کیلئے لایاگیا، پی ایل ڈی اے کا مقصد عوام کو سستی چھت فراہم کرناتھا، شہباز شریف سے اس کے علاوہ آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کے ٹھیکے میں مداخلت پر بھی مختلف سوالات کیے گئے۔

مزید پڑھیں: قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بتادیں

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی گرفتاری کی بنیادی وجوہات بیان کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہبازشریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب اپنے اختیارا ت کا غلط استعمال کیا۔

تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ شہبازشریف کے خلاف پی ایل ڈی سی اور کاسا ڈویلپرز سے متعلق تحقیقات ہورہی تھیں، انہوں نے غیرقانونی طور پر پی ایل ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اختیارات حاصل کیے۔

Comments

- Advertisement -