تازہ ترین

سیشن جج وزیرستان کو اغوا کر لیا گیا

ڈی آئی خان: سیشن جج وزیرستان شاکر اللہ مروت...

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

50لاکھ گھرکی مثالی ہاؤسنگ اسکیم سے 60لاکھ افرادکوروزگار ملے گا، عمران خان

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ  ہم نے 5سال میں 50 لاکھ گھرکی مثالی ہاؤسنگ اسکیم لانچ کردی،  جس سے لاگھوں  افراد کو روزگارملے گا اور کم آمدنی والوں کو باآسانی گھر میسر آسکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے 5سال میں 50 لاکھ گھرکی مثالی ہاؤسنگ اسکیم لانچ کردی، اسکیم سے کم آمدنی والوں کوباآسانی گھر میسر آسکیں گے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسکیم سے 40 صنعتوں سے منسلک 60لاکھ افراد کو روزگار ملےگا اور براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں مدد ملے گی۔

یاد رہے گذشتہ روز وزیراعظم نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کیا اور کہا تھا کہ ہاؤسنگ اسکیم ملک میں خوشحالی لے کرآئے گی، اپنا گھراسکیم ان لوگوں کیلئےجوکبھی گھربنانےکاسوچ نہیں سکتے تھے، گھروں کے منصوبے میں عام آدمی ہمارا ٹارگٹ ہوگا۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان نے ” نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے” کا افتتاح کردیا

عمران خان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کو پہلے روکا ہوتا توآج قرضہ نہ لینا پڑتا، ڈاکا پڑے تو گھرمشکل وقت سے گذرتا ہے، میں آپ کو مشکل وقت سے نکالوں گا، اصلاحات کےاثرات چھ ماہ بعد آناشروع ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ بے روزگاری بہت بڑامسئلہ ہے اسے حل کریں گے، 50لاکھ گھر بنیں گے تو روزگارکے مواقع پیدا ہوں گے، ایسا موقع ملے گا کہ نوجوان خود کنسٹرکشن سائٹس بنا کردیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے نیاپاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا اتھارٹی میں کئی ادارےشامل ہوں گے اور سربراہی خو دکروں گا، نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی ون ونڈآپریشن فراہم کرے گی، اتھارٹی بننےتک17ممبران کی ٹاسک فورس بنارہےہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کا قرضہ 6 ہزار ارب سے 30 ہزار ارب تک 10سالوں میں قرضہ بڑھ گیا۔10سے 20 ارب ڈالر کا شارٹ فال ہے،گزشتہ حکومت18ارب ڈالر کا خسارہ ورثے میں چھوڑ کر گئی۔

Comments

- Advertisement -