اشتہار

نیپال، برفانی طوفان کی زد میں آکر 5 کوہ پیما سمیت 7 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کھٹمنڈو: نیپال میں برفانی طوفان کی زد میں آکر 5 کوہ پیما سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ دو لاپتا ہیں۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گورجا ہمل پہاڑ سر کرنے کی کوشش کرنے والے 5 جنوبی کوریا کے کوہ پیماؤں سمیت 7 افراد برفانی طوفان کی زد میں آکر ہلاک ہوگئے جبکہ دو لاپتا ہیں اور ان کے بھی ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔

برفانی طوفان کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے کوہ پیماؤں میں جنوبی کوریا کے کوہ پیما کم چینگ ہو بھی شامل ہیں جو بغیر آکسیجن سلنڈر کے 14 چوٹیاں عبور کرنے کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرچکے تھے۔

- Advertisement -

نیپال کے ٹریکنگ کیمپ کے منیجنگ ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ جب گزشتہ روز کوہ پیماؤں سے رابطہ منقطع ہوا تو ہم نے ان کی تلاش کے لیے ریسیکو ہیلی کاپٹر روانہ کردیا تھا۔

کوہ پیماؤں کو جمعہ کی شام ایک شدید طوفان کا سامنا کرنا پڑا، ہفتے کو دو ریسکیو ہیلی کاپٹر روانہ کیے گئے لیکن خراب موسم کے سبب لاشوں کو اُٹھایا نہ جاسکا، اتوار کے روز دوبارہ ریسکیو آپریشن شروع کیا جائے گا۔

گورجا ہمل پہاڑ 7193 میٹر 23 ہزار 590 فٹ بلند ہے جسے کوہ پیما سر کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

واضح رہے کہ 2015 میں بھی نیپال کی پہاڑی صنعت میں برفانی طوفان کی زد میں آکر 18 افراد ہلاک ہوگئے تھے، اس سے قبل بھی 16 افراد برفانی طوفان کے نتیجے میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں