پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ڈالر کی اونچی اُڑان، 133 روپے 25 پیسے کا ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے کا ضافہ ہوا ہے جس کے سبب ڈالر 133 روپے 25 پیسے کا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی اونچی اُڑان اور روپے کی بے قدری کا سلسلہ نہ تھم سکا، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں دو روپے کا اضافہ ہوا ہے، ڈالر 1 روپے 32 پیسے مہنگا ہوکر 133 روپے 25 پیسے ہوگیا۔

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں دو روپے اضافہ ہوا، کاروبار کے اختتام پر ڈالر 133 روپے 17 پیسے کا ہوگیا۔

معاشی ماہرین کا کہنا تھا کہ روپےکی قدرمیں کمی کی وجہ آئی ایم ایف پروگرام میں جانا ہے، مالیاتی فنڈ نے روپےکی قدر میں نمایاں کمی کی شرط عائدکی ہے۔

مزید پڑھیں: ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر میں 7 روپے 68 پیسے کااضافہ

دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا شدید مندی پر اختتام ہوا، دوران کاروبار 100 انڈیکس میں 1250 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 750 پوائنٹس کمی سے 36767 پر بند ہوا۔

اسی طرح پی ایس ایکس میں مسلسل مندی سے شیئرز کی قیمتیں کم ہوگئیں، مندی سے سرمایہ کاروں کو 130 ارب روپے کا خسار ہوا، پی ایس ایکس میں آج 6 ارب مالیت کے 16.50 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

عالمی اسٹاک مارکیٹ میں مندی سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی متاثر ہوئی، جاپان، ہانگ کانگ اور چین کی مارکیٹس بھی مندی کا شکار رہیں، امریکا سعودیہ کشیدگی، عالمی تجارتی جنگ اور خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کو مندی کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں