اشتہار

ترکی: دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے جرم میں جرمن شہری کو 6 سال عمر قید کی سزا

اشتہار

حیرت انگیز

انقرہ: دہشت گرد تنظیم سے تعلق کے جرم میں ترک عدالت نے جرمن شہری کو 6 سال تین ماہ عمر قید کی سزا سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق سزا پانے والے جرمن شہری کو سفارتی خدمات فراہم کی جائیں گی، گذشتہ روز عدالت نے ایک دہشت گرد تنظیم کا رکن ہونے کے الزام میں جرمن شہری کو چھ سال اور تین ماہ قید کی سزا سنائی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمن وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ ترکی میں اپنے اُس شہری کو قونصل خانے کی خدمات فراہم کرتی رہے گی۔

- Advertisement -

وزارت خارجہ کے مطابق پیٹرک کے نامی اس جرمن شہری کو ایک فوجی علاقے میں داخل ہونے پر اٹھارہ ماہ قید کی مزید سزا بھی سنائی گئی تھی تاہم بعد میں اسے معطل کر دیا گیا تھا۔

جرمن وزیر خزانہ کی ترک ہم منصب سے ملاقات، بہتر تعلقات پر زور

خیال رہے کہ 2016 میں ترکی میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے برلن اور انقرہ کے تعلقات انتہائی کشیدہ تھے، ترک حکومت نے دو جرمن شہریوں کو بھی ناکام فوج بغاوت میں ملوث ہونے کے شبہے میں گرفتار کرتے ہوئے سزائیں سنائی تھی۔

بعد ازاں دونوں ملکوں کے مابین ایک دوسرے کے خلاف سخت بیانات کا تبادلہ بھی ہوا تھا، تاہم گزشتہ برس اکتوبر اور رواں برس فروری میں دونوں جرمن شہریوں کو رہا کر دیا گیا تھا۔

دوسری جانب انقرہ حکومت برلن پر یہ الزام بھی عائد کرتی ہے کہ اس نے کالعدم کردستان ورکرز پارٹی (پی کے کے) کو ملک میں کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے، جو ناکام فوجی بغاوت میں ملوث ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں