اشتہار

امریکی فٹبال ٹیم ’جیکسن وائل‘ کے 4 کھلاڑی برطانیہ میں گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

لندن : برطانیہ میں نائٹ کلب کے بل کی عدم ادائیگی کے معاملے پر امریکی فٹبال ٹیم جیکسن وائل کے گرفتار چاروں کھلاڑیوں کو پولیس نے بغیر کوئی کارروائی کیے رہا کردیا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے ویمبلے اسٹیڈیم میں منعقدہ فٹبال میچ میں شرکت کے لیے آنے والی امریکی تاجر شاہد خان کی فٹبال ٹیم کے چار کھیلاڑیوں پر نائٹ کلب میں بل کی عدم ادائیگی پر پولیس نے گرفتار کرلیا تھا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نائٹ کلب کی انتظامیہ نے جیکسن وائل جیگوئرز کے کھلاڑیوں سے جھگڑے کے باعث پولیس کو اطلاع دی تھی۔

- Advertisement -

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نائٹ کلب کے سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے چاروں کھلاڑیوں کو بل کی مد میں 50 ہزار یورو کی خطیر رقم ادا نہ کرنے پر روکا گیا تھا جس پر انہوں نے جھگڑا شروع کردیا۔

برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکار جیکس وائل فٹبال ٹیم کے چاروں کھلاڑیوں کو گرفتار کرکے سوال جواب کےلیے پولیس اسٹیشن لے گئی تھی لیکن بل کی سیٹلمنٹ پر بغیر کوئی سزا دئیے رہا کردیا تھا۔

خیال رہے کہ جیکسن وائل جیگوئرز فٹبال ٹیم کو پاکستانی نژاد امریکی تاجر شاہد خان نے خرید لیا تھا اور گذشتہ ہفتے برطانیہ کا مشہور اسٹیڈیم ویمبلے کو بھی 60 کروڑ پاؤنڈ میں خریدنا چاہا تھا۔

برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ امریکی فٹبال ٹیم کے مالک شاہد خان نے بھی کھلاڑیوں کے گرفتار ہونے کی تصدیق کی تھی تاہم انہوں نے بتایا تھا کہ مذکورہ کھلاڑیوں کو ٹیم انتظامیہ اندرونی طور پر سزائیں دے گی۔

جیگوئرز ٹیم کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ’یمیں علم ہے کہ جیکسن وائل کے 4 کھلاڑیوں کو بل کی عدم ادائیگی پر گرفتار کیا گیا تھا تاہم اب انہیں رہا کردیا گیا ہے اور وہ ٹیم میں موجود ہیں۔

میٹروپولیٹن پولیس کا کہنا تھا کہ 4 نوجوانوں کو کلب کے سیکیورٹی اہلکاروں نے بل ادا کیے بغیر فرار ہونے ہر روکا تھا جن کی عمریں تقریباً 20 برس ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں