اشتہار

سرکٹی بچی سڑک پر آگئی، ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

پیراونا: فلپائن میں 2 سالہ سرکٹی بچی اپنی بہن کے ساتھ  سڑک پر نکل آئی جسے دیکھ کر لوگ خوف زدہ رہ گئے۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن سمیت دنیا بھر میں مسیح مذہب کے ماننے والے ہالووین کا تہوار منا رہے ہیں جس کے تحت وہ مختلف خوفناک لباس زیب تن کر کے سڑکوں پر آتے ہیں۔

فلپائن میں آج کل کسی بھی سڑک پر اچانک منفرد بھیس لیے لوگ (جن بھوتوں کا روپ دھارے) سڑکوں پر آجاتے ہیں جن کو دیکھ کر کمزور دل والے افراد اور بچے خوف زدہ بھی ہوجاتے ہیں۔

- Advertisement -

ہالووین تہوار منانے والے کوئی بھوت بنتا ہے تو کوئی خاتون چڑیل کا روپ دھار لیتی ہے، یا پھر کوئی خوفناک روپ اپناکر منفر بھیس کے ساتھ سڑک پر نکل جاتا ہے۔

عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والے مسیح افراد کا مانناہے کہ سردیوں کا آغاز ہوتے ہی اُن کے پیاروں کی ارواح (روحیں) زمین پر آجاتی ہیں، اس دن تمام عمر کے لوگ انوکھے انداز سے خوشیاں مناتے ہیں۔

ہالووین کے موقع پر بازاروں کی رونقیں بڑھ جاتی ہیں اور  منفرد لباس و ماسک کی خریداری بھی بڑھ جاتی ہے،  فلپائن میں گزشتہ کچھ روز سے خوفناک روپ دھارے لوگ سڑکوں پر ریلی اور جلوسوں کی صورت میں نکل رہے ہیں۔

فلپائن کے شہر پیراونا میں خوفناک منظر اُس وقت دیکھا گیا کہ جب بغیر سر کی بچی ہالووین کا لباس زیب تن کیے سڑک پر اپنی بہن کے ساتھ آئی اور اُس نے لوگوں سے بات چیت بھی کی۔

ویڈیو دیکھیں

https://www.facebook.com/krystelrodriguez/videos/10156872330653756/

کرسٹیل ہوانگ نے اپنی بچی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 6 سالہ چارلی قصاب کا لباس پہنے اپنی 2 سالہ بہن مایا کے ہمراہ سڑک پر آئی۔

ویڈیو کو دیکھ کر لوگ خوفزدہ تو ہوئے مگر مختصر وقت میں اسے 11 لاکھ سے زائد صارفین دیکھ چکے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں