اشتہار

بھارت: غیر ملکی سیاح کی درخت سے لٹکی تشدد زدہ لاش برآمد

اشتہار

حیرت انگیز

پٹنا: بھارت کے مشرقی علاقے بہار میں آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے نوجوان کی درخت سے لٹکی لاش برآمد ہوئی، قتل کی واردات کو پولیس نے خودکشی قرار دینے کی ناکام کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والا ہیتھ اللن سیاحت کے لیے بھارت کے مشرقی علاقے پہنچا، ہفتے کی صبح غیر ملکی سیاح کی تشدد زدہ لاش بہار کے علاقے بد گایا ٹاؤن سے برآمد ہوئی۔

پولیس حکام کے مطابق مقتول کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی تھی، قتل کی واردات بدھ مت کی سب سے بڑی عبادت گاہ کے قریب ہوئی۔

- Advertisement -

آسٹریلوی شہری کی شناخت 33 سالہ ہیتھ اللن کے نام سے ہوئی جو ویسٹ میڈ علاقے کا رہائشی ہے۔ سپریٹینڈنٹ پولیس انیل کمار کا کہنا تھا کہ ابتدائی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ مقتول سڈنی سے نئی دہلی آیا اور پھر بہار آیا۔

مقتول کے پاس سے ملنے والے شواہد، تصویر بشکریہ پی ٹی آئی

پولیس افسر کے مطابق راج پور کے شہری نے درخت سے بندی لاش دیکھ کر متعلقہ تھانے کو اطلاع دی۔

لاش اسپتال منتقل کرنے سے قبل پولیس نے واقعے کو خودکشی قرار دینے کی کوشش کی مگر وہ اس میں ناکام رہے کیونکہ رپورٹ میں تشدد ثابت ہوا۔ بھارتی حکام نے آسٹریلیا کے قونصل خانے کو قتل کے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس کے بعد انہوں نے مقتول کی بہن کو واقعے کی اطلاع کردی۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں