تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

اے ٹی ایم استعمال کرنے والے ہوشیار، انیس ہزار سے زائد افراد کا بینک ڈیٹا چوری

اسلام آباد : ایف آئی اے کی جانب سے انیس ہزار سے زائد پاکستانیوں کا بینک ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف ہوا ہے، ہیک شدہ کارڈز ڈارک ویب پر فروخت کیے جارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی بینکس ہیکرز کے نشانے پر آگئے،  ہیک شدہ کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈز کی ڈارک ویب پر فروخت کا انکشاف ہوا ہے، مذکورہ کریڈٹ اورڈیبٹ کارڈز ڈارک ویب پر سو سے160ڈالر میں فروخت ہوئے۔

سائبر سیکیورٹی کمپنی کی رپورٹ کے مطابق بائیس پاکستانی بینکوں کے مجموعی طور پر انیس ہزار آٹھ سو چونسٹھ کارڈز کا ڈیٹا چوری ہوا، پاکستانی اے ٹی ایم استعمال کرنے والے غیر ملکیوں کا ڈیٹا بھی چوری ہوگیا، پاکستان کے چھ بینکوں نے ڈیبٹ کارڈ سے عالمی ادائیگیاں معطل کردیں۔

اس حوالے سے ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کیپٹن (ر) شعیب کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس اسٹیٹ بینک کا اعلامیہ ہے اور لوگ بھی بے شمار شکایات درج کروا رہے ہیں، کچھ بینکوں نے بھی ہم سےرابطہ کیا ہے، انہوں نے تصدیق کی کہ مختلف بینکس کا ڈیٹا بھی ہیک ہونے کی اطلاعات ہیں۔

کیپٹن (ر) شعیب کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان میں موجود تقریباً تمام بینکوں کا ڈیٹا بیرون ملک سے ہیک کرلیا گیا ہے، اس سے قبل گزشتہ ہفتے ایک بینک کی ویب سائٹ بھی ہیک کی گئی تھی۔

Comments

- Advertisement -