اشتہار

امریکا، گھر کے کرائے کے پیسے نہیں، رکن کانگریس کو پہلی تنخواہ کا انتظار

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکا میں نو منتخب رکن کانگریس کے پاس گھر کرائے پر لینے کے پیسے نہیں ہیں، انہیں گھر کرائے پر لینے کے لیے اپنی پہلی تنخواہ کا انتظارہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک سے منتخب ہونے والی خاتون رکن کانگریس کی مالی حالت اتنی مخدوش ہے کہ وہ واشنگٹن میں گھر کرائے پر لینے کے لیے اپنی پہلی تنخواہ کی منتظر ہیں۔

رکن کانگریس نے کہا ہے کہ وہ اپنی کچھ بچائی ہوئی کمائی پرگزر بسر کررہی ہیں۔

- Advertisement -

الیگزینڈریا اوکاسیو کورٹیز کو امریکا کی سب سے کم عمر رکن کانگریس ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے، وہ 29 سال کی عمر میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹکٹ پر نیویارک سے ایوان نمائندگان کی رکن منتخب ہوئیں۔

الیگزینڈریا نے نے اپنی آمدن کا جو گوشوارہ جمع کروایا تھا اس کے مطابق انہوں نے گزشتہ سال 26500 ڈالر کمائے تھے، واشگنٹن میں عام طور پر 10 سب سے زیادہ کرائے والے شہروں میں شمار ہوتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق واشگنٹن میں ایک بیڈروم والے فلیٹ کا کرایہ تقریبا 2160 ڈالر ماہانہ ہے۔

دوسری جانب بعض نقادوں نے ان کے دعووں کو ڈھونگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایک نجی میگزین کے فوٹو شاٹ کے لیے ہزاروں ڈالر کا لباس پہنا ہوا تھا جس پر خاتون کانگریس کا کہنا تھا کہ وہ لباس انہوں نے مستعار لے کر پہنا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں