اشتہار

کابل: امریکی اور افغان اسپیشل فورسز کا آپریشن، 25 طالبان ہلاک، 18 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغان صوبے ارزگان میں امریکی اور افغان اسپیشل فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں  25 طالبان ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق افغان صوبے ارزگان میں امریکی اور افغان اسپیششل فورسز کے آپریشن کے نتیجے میں مختلف اضلاع میں 25 طالبان ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے، آپریشن میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب افغان صوبے غزنی کے علاقے کمال خیل میں بھی امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں 8 طالبان ہلاک ہوگئے۔

- Advertisement -

گورنر غزنی وحید اللہ کلیم زئی کے مطابق غزنی میں افغان فورسز کا آپریشن جاری ہے، آپریشن میں بڑی تعداد میں طالبان ہلاک ہوچکے ہیں۔

وحید اللہ کلیم زئی کے مطابق آپریشن میں حصہ لینے کے لیے مزید تازہ دستے غزنی پہنچ گئے ہیں، گزشتہ 2 دنوں میں طالبان حملوں میں 30 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوچکے ہیں۔

ادھر طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعویٰ کیا ہے کہ ترین کوٹ میں جاری آپریشن کے نتیجے میں ایک غیرملکی اہلکار اور 6 افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

مزید پڑھیں: کابل میں خودکش دھماکا، 8 افراد ہلاک، 6 زخمی

واضح رہے کہ گزشتہ روز کابل میں ہونے والے خودکش دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

دو روز قبل فراہ شہر کے نزدیک ایک چیک پوائنٹ پر ہونے والے حملے میں تقریباً 50 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے تھے، حملے کے بعد فریقین کے درمیان کئی گھنٹوں تک لڑائی جاری تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں