اشتہار

یورپ کی مشترکہ فوج ہوگی تو جنگ کی نوبت نہیں آئے گی، جرمن چانسلر

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے یورپی فوج بنانے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یورپ کی مشترکہ فوج ہوگی تو جنگ کی نوبت ہی نہیں آئے گی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپ کو اپنی فوج کی ضرورت محسوس ہونے لگی ہے، فرانسیسی صدر میکرون کے بعد جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بھی یورپی فوج کے ارادے ظاہر کردئیے ہیں۔

انجیلا مرکل نے مؤقف اختیار کیا کہ ’یورپ کو اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے خود فوج بنانی ہوگی تاکہ لوگوں کی حفاظت خود کرسکیں‘۔

- Advertisement -

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی ہم منصب کی تجویز کا برا مناتے ہوئے کہا تھا کہ امریکا جنگ میں نہ آتا تو فرانس جرمنی کے قبضے میں ہوتا۔

واضح رہے کہ فرانس کے صدر ایمانویل میکرون اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین یورپی فوج کی تجویز پر جاری تنازع کے بعد ملاقات ہوئی تھی، جس میں یورپ کو اپنے دفاع کے لیے زیادہ اخراجات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا تھا۔

امریکی صدر نے گزشتہ دنوں اپنے ٹویٹر پیغام میں فرانسیسی صدر کی جانب سے امریکی، چینی اور روسی خطرے سے نمٹنے کے لیے یورپی فوج بنانے کی تجویز کو ہتک آمیز قرار دیا تھا۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں امریکا نہ آتا تو پیرس کے شہری جرمن زبان سیکھنا شروع ہوچکے ہوتے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں