اشتہار

یورپ کو زیادہ مضبوط و مستحکم ہونا پڑے گا، فرانسیسی صدر میکرون

اشتہار

حیرت انگیز

برلن: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے کہا ہے کہ یورپ کو زیادہ مضبوط و مستحکم ہونا پڑے گا تاکہ یہ خطہ عالمی سیاست و منظرنامے میں اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہوئے دنیا میں افراتفری پھیلنے سے روک سکے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میکرون دورہ جرمنی کے موقع پر برلن میں جرمن پارلیمان سے خطاب کررہے تھے، فرانسیسی صدر نے کہا کہ یورپ میں بالخصوص جرمنی اور فرانس کی یہ ذمہ داری بنتی ہے کہ دنیا کو افراتفری کا شکار نہ ہونے دیا جائے۔

فرانسیسی صدر نے کہا کہ یورپ اس وقت تک اپنا صحیح کردار ادا نہیں کرسکتا جب تک وہ اپنے دفاع و سلامتی کی ذمہ داری بھرپور انداز سے نہ اُٹھا سکے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ ماحول دوست توانائی کے حصول اور موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے جیسے کئی معاملات میں یورپی براعظم کلیدی کردار ادا کررہا ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ تجارت، سلامتی، تارکین وطن اور ماحولیاتی پالیسی کے قیام جیسے امور میں بھی یورپ زیادہ فعال کردار ادا کرے۔

مزید پڑھیں: فلسطینیوں کو طاقت سے کچلنے سے مشرق وسطیٰ میں امن قائم نہیں ہوگا، فرانسیسی صدر میکرون

واضح رہے کہ فرانسیسی صدر نے چند روز قبل ایک باقاعدہ یورپی فوج کے قیام کا ذکر بھی کیا تھا جس کے جواب میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے تجویز کی حمایت کی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ فرانسیسی صدر کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا استعمال اور یکطرفہ اقدامات سے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن کا خواب پورا نہیں کیا جاسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے خیال میں فسلطین، اسرائیل کشمکش کے حل کا دو ریاستی فارمولے سے بہتر اور کوئی حل قابل عمل نہیں ہوسکتا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں