تازہ ترین

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج روانہ ہوگا

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن آج چین...

دیامر: مسافر بس کھائی میں گرنے سے 20 مسافر جاں بحق، متعدد زخمی

دیامر: یشوکل داس میں مسافر بس موڑ کاٹتے ہوئے...

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

چین ہماری معیشت کی بہتری کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے، وزیر اعظم کا ترک ٹی وی کو انٹرویو

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کرپشن نے پاکستانی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے، چین نے ہماری معیشت کیلیے اہم کردار ادا کیا، افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں مذاکرات سے ہی امن ممکن ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ترک ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا، وزیراعظم نے کہا کہ کرپشن نے پاکستانی معیشت کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے گزشتہ چار ماہ کے دوران پاکستان معاشی لحاظ سے مستحکم ہوا ہے اور اس سلسلے میں چین ہماری معیشت کی بہتری کیلئے اہم کردار ادا کررہا ہے۔

وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے مسئلے کا فوجی حل نہیں ہے، افغانستان میں امن کا قیام مذاکرات سے ممکن ہے، طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے خطے کے دیگر ممالک کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،۔

ہم کسی اور کی جنگ نہیں لڑیں گے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں80ہزار پاکستانی نشانہ بنے، ہم نے اس جنگ میں بہت بڑا خمیازہ بھگتا۔

ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت کا مظاہرہ کررہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں پیلٹ گن سمیت دیگر مظالم ڈھائے گئے، بھارت سے مذاکرات پرہم نے دوقدم آگے آنے کا کہا،  بھارت نے کئی بارپاکستان کی مذاکرات کی دعوت ٹھکرائی، نریندر مودی الیکشن مہم کیلئے بھارت پاکستان مخالف جذبات ابھار رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارتدو ایٹمی طاقتیں ہیں اور دو ایٹمی طاقتیں جنگ تو دور کی بات سرد جنگ کی بھی متحمل نہیں ہوسکتیں، مسئلہ کشمیر کا حل مذاکرات میں ہے، اقوام متحدہ بھی تسلیم کرتا ہےکہ کشمیریوں کی جدوجہد مقامی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -