اشتہار

گورنرپنجاب چوہدری سرور کا دورہ برطانوی پارلیمنٹ، زبردست پذیرائی

اشتہار

حیرت انگیز

لندن: گورنرپنجاب چوہدری سرور کے دورہ برطانوی پارلیمنٹ کے موقع پر انہیں زبردست پذیرائی ملی، اسپیکر نے خوش آمدید کہا۔

تفصیلات کے مطابق گورنرپنجاب چوہدری سرور نے برطانوی پارلیمنٹ کا دورہ کیا، اس موقع پر برطانوی دارالعوام کے اسپیکرجان برکو نے گورنر پنجاب کو خوش آمدید کہا۔

گورنر پنجاب چوہدری سرور نے کچھ دیر پارلیمنٹ کی کارروائی دیکھی اور پاکستانی نژاد ممبران برٹش پارلیمنٹ سے ملاقات بھی کی۔

- Advertisement -

بعد ازاں لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کو ہر صورت پینے کا صاف پانی مہیا کریں گے، فلاحی اداروں کی مدد سے صاف پانی کی فراہمی کا خواب پورا کریں گے۔

اوورسیزپاکستانی پاکستان کو دنیا کا سب سے طاقتور ملک بنائیں گے: محمدسرور

انہوں نے کہا کہ ہرسال گیارہ لاکھ افراد گندا پانی پینے سے موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں، حکومت صاف پانی کی فراہمی کے پراجیکٹ کی تکمیل کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام کررہی ہے۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز برطانوی دارالحکومت لندن میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا تھا کہ حکومت اوورسیز پاکستانیوں کو ان کے حقوق دلائےگی، ملکی برآمدات بڑھانے کی کوشش کررہے ہیں، کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس ہمارا ایمان ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں