اشتہار

شارجہ: خوفناک ٹریفک حادثہ میں ایک شخص ہلاک، 4 زخمی

اشتہار

حیرت انگیز

شارجہ : اماراتی ریاست شارجہ میں خوفناک کار حادثے کے دوران اماراتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ چار ساتھی زخمی ہوگئے۔

اماراتی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی ریاست عجمان جانے والی مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ریسکیوں عملے نے زخمی ہونے والے پانچوں اہلکاروں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا تھا۔

- Advertisement -

شارجہ پولیس کے مطابق زخمیوں کو شدید چوٹیں آئی ہیں، جنہیں انتہائی تشویش ناک حالت میں القاسمی اسپتال کے انتہائی نگداشت وارڈ میں طبی امداد فراہم کی جارہی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث دوپہر 1 بج کر 45 منٹ پر پیش آیا تھا۔

شارجہ پولیس کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب اماراتی کی مسلح افواج سے تعلق رکھنے والے پانچ اماراتی شہری کار میں عجمان جارہے تھے کہ تیز رفتار کار اچانک گھومی اور شاہراہ پر موجود کنکریٹ سے بنی ہوئی رکاوٹوں سے جاٹکرائی، جس کے بعد گاڑی متعدد مرتبہ کلابازایاں کھائیں اور دھماکے کے بعد نذر آتش ہوگئی۔

اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شارجہ پولیس کے ہوائی دستے نے شدید زخمی اہلکار کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے استپال پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہوگیا۔

شارجہ پولیس کے ٹریفک اور پیٹرول ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر لیفٹینٹ کرنل خالد محمد الکی کا کہنا ہے کہ نوجوان ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرکے اپنی اور دوسرے افراد کی جانوں کو خطرے سے دوچار نہ کریں۔

مزید پڑھیں : خوفناک ٹریفک حادثے میں 16 سالہ ڈرائیور ہلاک

یاد رہے کہ کچھ روز قبل متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں اماراتی ریاست شارجہ ے علاقے الدحید کی سڑک پر تیز رفتار کار حادثے کا شکار ہوئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک بچہ ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں