تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چینی ماہرین کا حیرت انگیز تجربہ، چاند پر کپاس کی پیداوار

بیجنگ: چینی ماہرین نے تاریخ میں پہلی بار چاند پر پودے اور کپاس اگانے کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

چینی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سائنس دانوں نے خلا میں 7 انچ کا خصوصی راکٹ بھیجا جس نے چاند پر بیج ڈال کر اُس کو مٹی، پانی اور ہوا فراہم کرنے کا کام کامیابی سے کیا۔

چینی خلا بازوں نے راکٹ کے ذریعے فصل کی کاشت کے لیے کپاس، آلو، سرسوں کی مخصوص اقسام کے بیچ بھیجے تھے۔

مزید پڑھیں: چین نے خلائی تاریخ میں نیا باب رقم کرلیا

ماہرین کی جانب سے بھیجی جانے والے ’چینگ فور‘ نے چاند پر اگنے والے پودے اور کپاس کی تصاویر بھی بھیجیں جس میں بیچ سے واضح طور پر کونپلیں پھوٹتی دکھائی دے رہی ہیں۔

چینی ماہرین نے بیج کو کھاد میں دبا کر ایک ہفتے تک اسے پانی دیا جس کے بعد پودا نکل آیا، اب خلا بازوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں مختلف پودوں کے اگانے کا تجربہ بھی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: چینی ماہرین نے بادلوں کو چیر کر سڑک بنالی

سائنسی ماہرین کی ٹیم کے سربراہ ژی جنگ ژن نے تجربے کی کامیابی پر ٹیم کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’تاریخ میں پہلی بار چاند کی سطح پر کسی حیاتیاتی نمونے کی افزائش کے حوالے سے یہ پہلی آزمائش تھی جو کامیاب رہی‘۔

Comments

- Advertisement -