اشتہار

بہت جلد ایک اہم تقریر کروں گا: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ عوام اب سچ سننا چاہتے ہیں، بہت جلد ایک اہم تقریر کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا میں حکومتی شٹ ڈاؤن برقرار ہے، کانگریس اور ٹرمپ کے درمیان معاملات کے حل کے لیے ڈیل اب تک ممکن نہ ہوسکی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹک پارٹی انتہائی خطرناک پارٹی ہے، نینسی پلوسی اور چک شومر نے ڈیموکریٹک پارٹی کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ چک شومرہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں، بائیں بازو کے شدت پسندوں کو سرحدیں کنٹرول نہیں کرنے دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اسٹیٹ آف دی یونین کا خطاب مقررہ وقت پر ہوگا، اس دوران اہم موضوع پر گفتگو کروں گا، غیر معمولی اعلانات بھی متوقع ہیں۔

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ڈیموکریٹس دیوار کے لیے پیسے منظور کریں شٹ ڈاؤن ختم ہوجائے گا، بدلے میں امیگرنٹس کیلئے ڈاکا پروگرام میں توسیع کے لیے تیار ہوں۔

امریکا میں شٹ ڈاؤن، صدر ٹرمپ کی ڈیموکریٹس کو نئی پیشکش

انہوں نے کہا تھا کہ 7لاکھ ڈاکا امیگرینٹس کو مزید 3سال کے لیے پرمٹ جاری کریں گے، ڈاکا امیگرینٹس کو ورک پرمٹ بھی جاری کریں گے، عارضی اسٹیٹس امیگرینٹس کے ویزوں میں 3سالہ توسیع کے لیے بھی تیار ہوں، امریکا میں اس وقت 3 لاکھ افراد کے پاس رہائش کا عارضی پرمٹ ہے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹس نے امریکی صدر کی پیش کش ٹھکرا دی تھی، ہاؤس اسپیکر نینسی پلوسی نے صدر ٹرمپ کی پیشکش مسترد کرتے ہوئے اسے نامنظور قرار دے دیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں