اشتہار

افغانستان: فورسز کی فضائی کارروائی، 21 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

کابل: افغانستان میں فورسز کی جانب سے فضائی کارروائی کے نتیجے میں عورتوں اور بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق افغان صوبے ہلمند میں فورسز نے فضائی کارروائی کی جس کے باعث بچوں اور عورتوں سمیت 21 عام شہری مارے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ فضائی حملے طالبان جنگجؤوں کی موجودگی کی اطلاعات پر کیے گئے تاہم اس حملے میں عام شہری بھی مارے گئے، حکام نے تصدیق کردی۔

- Advertisement -

صوبہ ہلمند میں حالیہ دو مہینوں کے دوران فضائی کارروائی کے باعث 30 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ سیکڑوں زخمی بھی ہوئے۔

اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کے پہلے چھ ماہ میں فضائی حملوں میں تقریباً 149 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے۔

افغان فورسز کی فضائی کارروائی، 36 دہشت گرد ہلاک

دوسری جانب طالبان عسکریت پسندوں نے صوبہ سری پل پر قائم پولیس چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا جس کے باعث 8 سیکیورٹی اہلکار مارے گئے، قبل ازیں ایک فوجی چیک پوسٹ پر بھی حملہ کیا گیا جس کی نتیجے میں تین فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔

خیال رہے کہ دو روز قبل افغانستان کے صوبے قندھار فورسز کی فضائی کارروائی کے نتیجے میں 36 جنگجوؤں ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں اتحادی افواج کی جانب سے افغانستان کے  مشرقی صوبے ننگرہار میں فضائی حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا ترجمان صل عزیز اعظم ہلاک ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں