اشتہار

امریکی صدر کی ریلی، ٹرمپ کے حامی شخص کا کیمرہ مین پر حملہ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی نے ریلی کے دوران برطانوی نشریاتی ادارے کے کیمرہ مین پر حملہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ٹیکساس میں امریکی صدر ٹرمپ کی ریلی کے دوران بی بی سی کے کیمرہ مین پر صدر ٹرمپ کے حامی شخص نے حملہ کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ران اسکینز نامی کیمرہ مین کو زد و کوب کرتے ہوئے حملہ آور شخص نے کوریج کرنے والے میڈیا کو بھی گالیاں دیں۔

- Advertisement -

بعد ازاں سیکیورٹی اہلکاروں نے اسے دبوچ لیا۔ کیمرہ مین کا کہنا تھا کہ وہ اپنے پیشہ ورانہ سرگرمی میں مصروف تھا کہ اچانک پیچھے سے دھکا دیا گیا اور زور سے کسی نے کہا ’چلو ہٹو‘ یہاں سے میں اس وقت گھبرا گیا تھا۔

برطانوی نشریاتی ادارے کی جانب سے امریکی وائٹ ہاؤس کو ایک خطہ لکھا گیا ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس حملے کے بعد میڈیا کی سیکیورٹی کو موثر بنایا جائے۔

امریکا میں شٹ ڈاؤن کا خطرہ ٹل گیا، ٹرمپ اور اپوزیشن کے درمیان معاہدہ پر اصولی اتفاق

حملے کے موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی موجود تھے، انہوں نے صحافی کو بخریت دیکھ کر ہاتھ ہلایا اور اپنی تقریر مختصر وقفے کے بعد دوبارہ شروع کردی۔

البتہ حملہ آور شدید غم و غصے میں تھا اس نے موقف اختیار کیا کہ صحافی انسانوں کے دشمن ہوتے ہیں جو ہمیشہ جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔

خیال رہے کہ حملہ آور سے متعلق یہ بھی خیال کیا جارہا ہے کہ وہ ذہنی مریض ہے تاہم تحقیقات کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آئیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں