تازہ ترین

سابق وزیراعظم شاہد خاقان کے سر پر لٹکی نیب کی تلوار ہٹ گئی

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے سر پر لٹکی...

پیٹرول یکم مئی سے کتنے روپے سستا ہوگا؟ شہریوں کے لیے بڑا اعلان

اسلام آباد: یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں...

وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے اہم ملاقات

ریاض: وزیراعظم شہبازشریف کی سعودی ولی عہد اور...

پاکستان کیلیے آئی ایم ایف کی 1.1 ارب ڈالر کی قسط منظور

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان...

ہمارے لیے قرضوں کا جال موت کا پھندا بن گیا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہمارے لیے...

روس نے دھوکادہی کے الزام میں امریکی سرمایہ کار کو گرفتار کرلیا

ماسکو : روسی حکام نے فراڈ کے الزام میں سرمایہ کاری کی معروف امریکی کمپنی ’بارینگ وسکوٹ‘ کے سربراہ کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق روس نے امریکا سے تعلق رکھنے والے سرمایہ کار کو مائیکل کیلوی کو فراڈ کے الزام میں گرفتار کیا ہے جنہیں ماسکو کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ مذکورہ کمپنی کے سربراہ سمیت فراڈ میں ملوث دیگر افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے، مائیکل کیلوی نے سرمایہ کار کمپنی ’بارینگ وسکوٹ‘ کے ذریعے بڑے پیمانے پر دھوکا دہی کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ روسی حکام نے مائیکل کیلوی پر 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کے فراڈ کا الزام عائد کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ روسی حکام نے امریکی سرمایہ کار کے ساتھ ساتھ کمپنی کے انوسٹمنٹ معاملات کی نگرانی کرنے والے فرانسیسی شہری پیلف کو بھی گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔

فرانسیسی شہری نے عدالت میں اپنی گرفتاری کے خلاف سخت مؤقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’میں گزشتہ پندرہ سالوں سے روس میں مقیم ہوں اور مجھ پر لگائے گئے تمام الزامات بے بنیاد ہیں۔

دوسری جانب روس کے نائب وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر حراست میں لیے گئے افراد کے خلاف جرم ثابت ہوگیا تو انہیں قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کمپنی نے اپنے اعلامیے میں کمپنی کے چار ملازمیں کی گرفتاری کی تصدیق کی تاہم ان کی تفصیلات فراہم نہیں کی۔

مزید پڑھیں : روس نے بھی آئی این ایف معاہدے سے علیحدگی کا اعلان کردیا

یاد رہے کہ امریکا ور روس کے درمیان برسوں سے تعلقات کشیدہ چل رہے ہیں، حالیہ دنوں روس اور امریکا کے مابین آئی این ایف معاہدے سے امریکی دستبرداری کے باعث کشیدگی میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کے معاہدے کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ روس نے 1987 کے انٹرمیڈیٹ رینج نیوکلیئر فورسز (آئی این ایف) معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے۔

Comments

- Advertisement -