اشتہار

بھارتی حکومت نے پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی لگا دی

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: پلوامہ واقعے کے بعد پی ایس ایل میچوں پر بھی بھارتی بوکھلاہٹ سامنے آ گئی، بھارتی حکومت نے ملک میں پی ایس ایل میچز دکھانے پر پابندی عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں ایک خود کش حملے میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کو موردِ الزام ٹھہرایا، بوکھلاہٹ میں پی ایس ایل میچز ملک میں دکھانے پر بھی پابندی لگا دی۔

[bs-quote quote=”کرکٹ کلب آف انڈیا نے بھی دباؤ میں بہ طور کرکٹر وزیرِ اعظم عمران خان کی تصویر ہٹا دی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

- Advertisement -

بھارت نے خطے میں نفرتیں بڑھانے والے رویے کے ذریعے اپنے عوام سے کھیلوں سے لطف اندوز ہونے کا حق بھی چھین لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حکومتی دباؤ پر براڈ کاسٹرز کو پی ایس ایل کا بلیک آؤٹ کرنا پڑا، کرکٹ کلب آف انڈیا نے بھی دباؤ میں بہ طور کرکٹر وزیرِ اعظم عمران خان کی تصویر ہٹا دی۔

کلب کے صدر پریمال اودانی کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی سرگرمیوں سے دور رہتے ہیں، تاہم پاک بھارت پراکسی وار اور پلوامہ واقعے کے بعد عمران خان نے مسلسل خاموشی اختیار کی، جس پر ان کی تصویر ہٹانی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:  بھارت نے پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹادئیے

کرکٹ کلب آف انڈیا کے صدر نے اعتراف کیا کہ عمران خان ایک عظیم کرکٹر تھے، اس لیے ان کا پورٹریٹ کلب میں لگایا گیا تھا۔

خیال رہے کہ پلوامہ میں ہونے والے حملے کے بعد بھارتی ریاست مہاراشٹر میں نونریمان سینا کی دھمکی پر بھارت کی نام ور میوزک کمپنی نے بھی سوشل میڈیا پر پاکستانی گلوکاروں کے گانے ہٹا دیے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں