اشتہار

ہم نے 2 مگ طیارے اور 3 پائلٹ کھودئیے، بھارتی سابق افسر رام پرکاش کی تصدیق

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کے سابق سینئر افسر رام پرکاش نے تصدیق کی ہے کہ ہم نے 2 مگ طیارے اور 3 پائلٹ کھو دئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھارتی فضائیہ کے سابق افسر رام پرکاش کا کہنا تھا کہ ہم نے 2 مگ طیارے اور 3 پائلٹ کھودئیے ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بات ہوئی بھارتی فضائیہ صدمے سے دوچار ہے۔

واضح رہے کہ آج پاک فضائیہ نے سرحدی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے۔

- Advertisement -

یہ پڑھیں: پاک فوج  نے بھارتی پائلٹ کو میڈیا کے سامنے پیش کردیا

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ بھارت کے 2 طیارے لائن آف کنٹرول کے اطراف میں گر کر تباہ ہوئے ہیں۔ ایک طیارہ بھارتی مقبوضہ کشمیر کے علاقے بڈگام میں گرا، جبکہ دوسرا طیارہ پاکستان کی جانب گرا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی علاقے میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ پاکستانی علاقے میں گرنے والے جہاز کے ایک پائلٹ کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی بھارت کوایک بار پھر مذاکرات کی پیشکش

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ بھارت کوکہا تھا جارحیت کی توجواب دیناہماری مجبوری ہوگی، یہ کسی کواجازت نہیں کہ وکیل اورجج وہ خودبن جائے، بھارت کواسی لیے کہا ہمیں اپنےدفاع میں جوابی کارروائی کرناہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ جنگ کسی بھی مسئلےکاحل نہیں، ورلڈوارٹوکچھ ماہ میں ختم ہونی تھی لیکن6سال لگ گئے، دہشت گردی کےخلاف جنگ بھی طویل عرصےسےجاری ہے، جو ہتھیار آپ کےپاس ہیں اورہمارےپاس ہیں کیااس کاغلط استعمال ہونےدےسکتےہیں۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں