اشتہار

پاکستان پر ناکام حملہ، کمانڈنگ ان چیف ائیر مارشل ہری کمار کو فارغ کردیا گیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی : پاکستان پر ناکام حملے کے بعد بھارت نے ائیر مارشل ہری کمار کو فارغ کردیا،  ہری کمار کو جنگ پہلے ہی تین جہاز کھونے پر برطرف  کیا گیا، 27 فروری کو بھارت کے 3 جنگی جہاز تباہ ہوئے ، جس میں سے دو پاکستان ائیر فورس نے مار گرائے تھے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پر ناکام حملے کے بعد بھارتی ائیر فورس میں بڑے تبدیلی کردی گئی، بھارت نے ائیر مارشل ہری کمار کو فارغ کردیا، ائیر مارشل ہرکمار کو خراب کارکردگی کے باعث ہٹایا گیا ہے۔

کمانڈنگ ان چیف، ویسٹرن ائیر کمانڈ جنگ پہلے ہی تین جہاز کھونے پر برطرف ہوئے ہیں، ہری کمار ویسٹرن ائیر کمانڈ کے کمانڈنگ ان چیف تھے، ہری کمار کی برطرفی کے بعد رگھو ناتھ نامبیار کو نیا چیف ویسٹرن ائیر کمانڈ بنایاگیا ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب بھارتی میڈیا میں ہری کمارکی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرمنٹ کی جھوٹی خبریں گردش کررہی ہیں۔

یاد رہے 27 فروری کو بھارت کی3 جنگی جہاز تباہ ہوئے تھے، تین میں سے دوپاکستان ائیر فورس نے مار گرائے تھے جبکہ بھارتی پائلٹ کو بھی حراست میں لے لیا تھا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے بتایا تھا بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں نشانہ بنائے، ایک طیارہ آزاد کشمیر دوسرا مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرایا۔

مزید پڑھیں : بھارتی وزارتِ خارجہ نے اپنے طیارے کے نقصان کا اعتراف کرلیا

ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل آصف غفور نے پریس کانفرنس میں بھارت کے ایک پائلٹ کی ویڈیو پیش کی جس میں وہ اپنا نام ابھینندن بتا رہا ہےاور ساتھ ہی ساتھ اپنا عہدہ اور سروس نمبر بھی بتارہاتھا۔

بعد ازاں بھارتی وزارت خارجہ نے پاکستانی ایئر فورس کے ہاتھوں اپنا طیارہ تباہ ہونے اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانے کا اعتراف کرلیا تھا اور کہا تھا ان کا ایک مگ 21 طیارہ تباہ ہوچکا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں