اشتہار

ابوظبی کے جزیرے میں آگ بھڑک اُٹھی

اشتہار

حیرت انگیز

دبئی: متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظبی کے لُولُو جزیرے میں آگ بھڑک اُٹھی۔

عرب میڈیا کے مطابق ابوظبی کے لُولُو جزیرے میں آگ بھڑک اُٹھی، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، آگ صبح 11 بجے کے درمیان لگی جس پر قابو پالیا گیا ہے۔

ابوظبی حکام کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے کہ آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔

- Advertisement -

ابوظبی کے رہائشی شہری کا کہنا تھا کہ ’میں نے اپنے آفس کی عمارت سے دیکھا کہ آگ کے شعلے آسمان تک بلند ہورہے ہیں، آگ کافی بڑی لگ رہی تھی۔‘

عینی شاہد یوسف ملک کے مطابق آگ کے شعلے بہت زیازہ بلند ہورہے تھے جس کو دیکھ کر یہ اندازہ ہورہا تھا کہ آگ کی نوعیت معمولی نہیں ہے۔

ابوظبی کے شہریوں کی جانب سے آتشزدگی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا ویب سائٹ پر بھی شیئر کی گئی ہیں۔

سول ڈیفنس کی جانب سے جزیرے کو بند کردیا گیا تھا جبکہ دوپہر کے وقت ہیلی کاپٹر کی مدد سے آگ پر قابو پالیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: متحدہ عرب امارات، گھر میں ہولناک آتشزدگی، 8 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں ابوظبی کے علاقے بنی یاس میں گھر میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں متحدہ عرب امارات کے ایک گھر میں آگ لگنے کے بعد دھواں پھیل جانے اور دم گھٹنے سے 7 بہن بھائی جاں بحق ہوگئے تھے، یہ افسوسناک واقعہ مشرقی ریاست فجیرہ میں پیش آیا تھا، جاں بحق ہونے والوں میں تین بچے اور چار بچیاں شامل تھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں