اسلام آباد: وزیر پٹرولیم غلام سرور نے کہا ہے کہ اوگرا نے تیل کی قیمتوں میں 12 روپے اضافہ تجویز کیا، البتہ حکومت نے صرف6 روپے بڑھائے.
تفصیلات کے مطابق وزیر پٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ عوامی مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے صرف چھ روپے کا اضافہ کیا گیا.
انھوں نے مزید کہا کہ بھارت، بنگلادیش کی نسبت پاکستان میں پٹرول کی قیمت کم ہے، تیل کے ذخائرپر انٹرنیشنل کمپنیاں کام کر رہی ہیں.
وزیرپٹرولیم غلام سرور کا مزید کہنا تھا کہ انٹرنیشنل کمپنیوں نے تیل کی موجودگی کا مثبت اشارہ دیا ہے، تیل کی تلاش کے لئے 4000 میٹر تک ڈرلنگ ہوچکی ہے، مثبت نتائج نہ ہوتےتواتنی زیادہ ڈرلنگ نہ کی جاتی.
مزید پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافہ کر دیا
خیال رہے کہ کچھ روز قبل وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں امید ظاہر کی تھی کہ پاکستان سے ملنے والے تیل کے ذخائر پاکستان کی تقدیر بدل سکتے ہیں.
بعد ازاں وزیر پیٹرولیم غلام سرور نے بھی اس ضمن میں امید ظاہر کی تھی اور توقع ظاہر کی تھی کہ عوام کو جلد خوش خبر ملے گی.
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے.