اشتہار

بھارتی پولیس نے ٹک ٹاک ویڈیو سے گینگسٹرز کا سراغ لگا لیا

اشتہار

حیرت انگیز

نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت نئی دلی کے دو بدنامِ زمانہ انڈر ولڈ گینگسٹر بالی وڈ گلوکار ہنی سنگھ کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے چکر میں پولیس کے ہتھے چڑھ گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے گوری گینگ سے تعلق رکھنے والے ان دو ملزمان کی ویڈیو کا تجزیہ کیا اور علاقے کی شناخت کرکے دونوں کو اسی علاقے میں ٹریپ کرلیا۔

میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی دہلی پولیس کو طویل عرصے سے گوری گینگ کے 24 سالہ شہزادہ پرویز اور 23 سالہ مونو کی تلاش تھی لیکن دونوں ہی پولیس سے بچ نکلتے تھے۔گزشتہ روز دونوں نے ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو بنایا جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگیا ۔

- Advertisement -

جب یہ ویڈیو پولیس تک پہنچی تو انہیں اندازہ ہوگیا کہ اسے وپن گارڈ کے علاقے میں شوٹ کیا گیا ہے ۔ پولیس نے جال بچھا کر دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کے قبضے سے ایک پستول، کارتوس اور کچھ بندوقیں برآمد ہوئیں، پولیس نے دونوں کے خلاف ناجائز اسلحے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

خیال رہے کہ دونوں ملزمان نے ہنی سنگھ کی طرح بال رکھے ہوئے تھے اور انہی کے گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیو بنایا کرتے تھے جس میں کھلے عام اسلحہ بھی لہراتے تھے۔ نئی دہلی کے یہ بدنامِ زمانہ گینگسٹر باقی کی ٹک ٹاک ویڈیو اب جیل میں چکی پیستے ہوئے بنائیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں