اشتہار

نیب نے حمزہ شہباز کے گھر چھاپہ کیوں مارا؟ نیب اعلامیہ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : نیب کا کہنا ہے کہ نیب ٹیم ٹھوس شواہدکی بنیادپرحمزہ شہباز کی گرفتاری کےلیےگئی، جہاں گارڈزکی جانب سے غنڈہ گردی کی گئی، ٹیم کو زدو کوب  کیاگیاان کے کپڑے پھاڑے گئے اور جان سےمارنےکی دھمکیاں دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے حمزہ شہباز کے گھر پر چھاپہ مارنے سے متعلق نیب اعلامیہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا نیب ٹیم سپریم کورٹ کےفیصلےکی روشنی اور ٹیم ٹھوس شواہدکی بنیادپر حمزہ کی گرفتاری کےلیےگئی۔

اعلامیہ میں کہا گیا نیب حکام ملزم حمزہ شہبازکی گرفتاری کےوارنٹ لےکرگئےتھے، نیب کوکسی ملزم کی گرفتاری کےلئےپہلےسےآگاہ کرنا ضروری نہیں، حمزہ شہباز کی جانب سےقانون کی خلاف ورزی کی گئی، کارسرکارمیں مداخلت کرنےوالوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

- Advertisement -

ترجمان کا کہنا تھا نیب ٹیم زائداثاثہ جات،مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں گرفتاری کےلئے گئی ، شہباز شریف کے گارڈکی جانب سےغنڈاگردی کا مظاہرہ کیا گیا ، ٹیم کوزردکوب،بعض اہلکاروں کےکپڑے پھاڑےگئے اور جان سےمارنےکی دھمکیاں دی گئیں۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم سےغنڈہ گردی سےمتعلق چیئرمین نیب کوآگاہ کردیاگیا، آئندہ کےلائحہ عمل کافیصلہ نیب ایگزیکٹو بورڈ کرےگا۔

یاد رہے نیب کی ٹیم نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور سوا گھنٹے کے قریب ن لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی مزاحمت کے بعد نیب  ٹیم واپس روانہ ہوگئی، حمزہ شہباز کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں چھاپہ مارا گیا۔

مزید پڑھیں : گرفتاری میں مزاحمت، نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کیے بغیر واپس روانہ

نیب کی ٹیم میں سات سے آٹھ افراد شامل تھے اور نیب حکام حمزہ شہباز کی گرفتاری کا وارنٹ بھی ساتھ لیکر آئے، تاہم انھیں شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران ایک اہلکار کے کپڑے بھی پھاڑے دیئے گئے۔

نیب ٹیم کو روکنے کیلئےحمزہ شہبازکی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے کے باہر لیگی رہنماؤں اورکارکنوں نے دھرنابھی دیا۔

ڈی جی نیب لاہورنےصورتحال سےچیئرمین نیب کوآگاہ کیا، صورتحال کے پیش نظر مشاورت کےبعدگرفتاری کافیصلہ ملتوی کردیاگیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں