جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

کراچی، تین روزہ نمائش شہریوں کی توجہ کا مرکز، عوام کا سیلاب امڈ آیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: شہر قائد کے علاقے حسن اسکوائر پر واقع ایکسپو سینٹر میں تین روزہ نمائش کا اہتمام کیا گیا جس میں دوسرے روز ہی عوام کا سیلاب امڈ آیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی ایکسپو سینٹر میں ” مائی کراچی اواسس آف ہارمونی”کے نام سے ہونے والی تین روزہ نمائش شہریوں کی توجہ کا مرکزبن گئی۔

 دوسرے اور ہفتے کے روز نمائش دیکھنے کے لیے ہزاروں کی تعداد میں خواتین، بچے، بوڑھے اور نوجوان شریک ہوئے اور انہوں نے مختلف اسٹالز سے اپنی من پسند اشیاء خریدیں۔

- Advertisement -

ہفتے کے روز کورکمانڈر کراچی لیفٹننٹ جنرل ہمایو عزیز نے خصوصی شرکت کی جبکہ ترکی، انڈونیشیا کے قونصل جنرل سمیت اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ مائی کراچی نمائش میں مختلف اقسام کے اسٹالز لگائے گئے جہاں رعایتی قیمتوں پر اشیاء فروخت کی جارہی ہیں۔

نمائش کے دوسرے روز فلپائن اور انڈونیشیا کے کلچرل گروپس نے بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا، علاوہ ازیں ہال نمبر 6 میں سندھ ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے اسٹال لگایا جہاں سے شہریوں کو لائسنس بھی جاری کیے گئے۔

اس موقع پر انتظامیہ کی جانب سے شاندار میوزیکل پروگرام کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں نامور فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ یاد رہے کہ شہر قائد میں گزشتہ 16 برس سے مائی کراچی نمائش کا اہتمام کیا جارہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں