اشتہار

شینگن زون میں سرحدی نگرانی ختم کی جائے: یورپی کمشنر کا مطالبہ

اشتہار

حیرت انگیز

برسلز: یورپی یونین کے کمشنر برائے مہاجرت دیمترس اوراموپولوس نے مطالبہ کیا ہے کہ شینگن زون میں سرحدی نگرانی ختم کی جائے۔

تفصیلات کے مطابق شینگن زون میں چھبیس یورپی ممالک شامل ہیں، کسی ایک ملک کا ویزا حاصل کرنے والا شخص سرحدوں پر کسی قسم کی چیکنگ کے بغیر ان تمام ممالک میں گھوم پھر سکتا ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپی یونین کے کمشنر برائے مہاجرت دیمترس اوراموپولوس نے جرمنی اور دیگر چار یورپی ریاستوں سے شینگن زون کے اندر سرحدوں پر نگرانی ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ شینگن زون کے نگران کمشنر کے طور پر وہ اس کے حق میں نہیں ہیں کہ سرحدوں پر سفری دستاویزات کی جانچ پڑتال کے عمل میں توسیع کی جائے۔

جرمنی، آسٹریا، ڈنمارک، ناروے اور فرانس نے غیری قانونی ہجرت کو روکنے کے لیے سرحدوں پر نگرانی شروع کی تھی۔واشنگٹن میں ایک اجلاس کے موقع پر اوراموپولوس نے مزید کہا کہ تاہم اب اس نگرانی کی کوئی وجہ دکھائی نہیں دیتی۔

ہرسال لاکھوں کی تعداد میں تارکین وطن بہتر مستقبل کی خواہش لیے غیر قانونی طور پر یورپ کا رخ کرتے ہیں، جس کے باعث یورپی حکام نے سخت حکمت عملی بھی تیار کی۔

لیبیا: تارکین وطن کی کشتی ڈوب گئی، درجنوں مہاجرین ہلاک

دریں اثنا متعدد بار تارکین وطن غیر قانونی طور پر یورپ داخلے کا خواب لیے دوران سفر ہی جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، حال ہی میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے درجنوں مہاجرین مارے گئے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں