اشتہار

سری لنکا دھماکوں میں ہلاک 42 غیر ملکیوں کی شناخت ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

کولمبو : سری لنکا ایسٹر دھماکوں میں ہلاک ہونے والے 42 غیر ملکیوں کی شناخت ہوگئی، دھماکوں میں ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں میں سب سے زیادہ بھارتی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر سنڈے کے موقع پر سری لنکا کے دارالحکومت کولمبوں میں دہشت گردوں نے تین گرجا گھروں اور چار ہوٹلوں کو نشانہ بنایا تھا، بم دھماکوں کے نتیجے میں سینکڑوں افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ہلاک ہونے والے 42 غیر ملکیوں کی شناخت ہوگئی جبکہ 21 غیر ملکیوں کی شناخت کے لئے کام جاری ہے۔

- Advertisement -

سری لنکن حکام کا کہنا تھا کہ ایسٹر دھماکوں میں زخمی ہونے والے 5 غیر ملکی اب بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں، سری لنکن حکام کے مطابق ایسٹر دھماکوں میں سب سے زیادہ غیر ملکی بھارت کے 11 شہری ہلاک ہوئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے غیر ملکیوں میں غیر ملکیوں میں برطانیہ، چین، سعودی عرب، ترکی، امریکا اور جاپان کے شہری بھی شامل ہیں۔21 اپریل کو سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں پر خودکش دھماکوں میں 253 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں : سری لنکا دھماکے، ہلاکتوں کی تعداد 359 ہوگئی

خیال رہے کہ گزشتہ اتوار کے سری لنکا میں عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر سنڈے کے موقع پر تین گرجا گھروں اور چار ہوٹلوں میں ہولناک دھماکے ہوئے تھے جس کے نتیجے میں 259 افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید پڑھیں : سری لنکا میں برقع پر پابندی لگنے کا امکان

خیال رہے کہ سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے 8 خودکش دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ سری لنکا میں ایسٹر کے روز ہلاکت خیز دھماکوں کے بعد پیدا ہونے والی صورت حال سے نمٹنے کی کوششوں میں خواتین کے برقعہ پہننے پر پابندی لگادی گئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں