اشتہار

امریکا، لڑکی کی دورانِ پرواز طیارے سے کود کر خودکشی کی کوشش

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک: امریکا میں ری پبلک ایئرویز کے ایک طیارے میں سوار لڑکی نے ہوائی اڈے پر لینڈنگ سے قبل جہاز کا دروازہ کھول کر خودکشی کی کوشش کی تاہم لڑکی کو بچالیا گیا۔

امریکی ٹی وی کے مطابق یہ واقعہ نیویارک کے لاگوار ڈیا ہوائی اڈے پر پیش آیا جب ڈلٹا سے آنے والی پرواز میں سوار ایک لڑکی نے جہاز کا گیٹ کھول کر خودکشی کی کوشش کی جسے ناکام بناتے ہوئے متذکرہ خاتون کو بچالیا گیا۔

طیارے میں سوار ایک مسافر خاتون اسٹابیسی ھربٹ نے بتایا کہ ایک لڑکی جس کی عمر 20 سال کے قریب تھی جہاز کی لینڈنگ کے دوران دروازہ کھول کر کودنے کی کوشش کررہی تھی جبکہ اس کے والد اسے دروازے سے دور ہٹا رہے تھے۔

- Advertisement -

مزید پڑھیں: امریکا میں مسافر بردار طیارہ پھسل کر دریا میں چلا گیا، طیارے میں سوار 136 افراد محفوظ

خاتون مسافر کا کہنا تھا کہ لڑکی شور مچا رہی تھی اور کہہ رہی تھی وہ زندہ نہیں رہنا چاہتی بعدازاں لڑکی کو طیارے سے اترنے کے بعد باہر کھڑے روتے دیکھا گیا۔

خاتون مسافر نے بتایا کہ طیارے کی لینڈنگ کے بعد پولیس نے تمام مسافروں کو ہوائی اڈے سے باہر نکلنے سے روک دیا اور وقوعہ کے بارے میں ان کے بیانات قلمبند کیے۔

ایک دوسرے مسافر کا کہنا تھا کہ خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی ڈپریشن کا شکار لگ رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں