اشتہار

وزیر اعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس، بجٹ کی منظوری کا امکان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس میں آئندہ مالی سال 2019-20 کےمجوزہ بجٹ کی منظوری دی جائےگا، بجٹ گیارہ جون کو پیش کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کااجلاس جاری ہے، اجلاس میں آئندہ مالی سال 2019-20 کےمجوزہ بجٹ کی منظوری دی جائےگی جبکہ اے پی سی سی کی سفارشات منظوری کیلئے پیش کی جائیں گی۔

اجلاس میں سالانہ پلان اور آئندہ مالی سال کےمجوزہ سالانہ پلان کاجائزہ لیا جائے گا جبکہ 12ویں 5 سالہ پروگرام کا مسودہ اور ایکنک،سی ڈی ڈبلیوپی کی پیشرفت رپورٹس پیش کی جائیں گی۔

- Advertisement -

پی ایس ڈی پی اورآئندہ سال کے مجوزہ پی ایس ڈی پی کاجائزہ لیاجائے گا، پی ایس ڈی پی) کا حجم 925 ارب روپے تجویزکیا گیا ہے، رپورٹس یکم اپریل2018 سے 31 مارچ 2019تک کی پیش کی جائیں گی جبکہ قبائلی علاقوں کی بحالی وتعمیرنو کیلئے فورم کی مدت میں توسیع پربھی غورہوگا۔

نیشنل سوشل پروٹیکشن پالیسی فریم ورک اور اسلام آبادڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کاقیام ایجنڈےمیں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے وفاق اور صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں 577ارب روپے اضافے کی سفارش کی گئی ، وفاقی ترقیاتی بجٹ میں 250ارب روپے اضافے کیا جا رہا ہے جبکہ صوبوں کے ترقیاتی بجٹ میں 327ارب روپے اضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔

خیال رہے آئندہ مالی سال 2019-20 کا بجٹ گیارہ جون کو پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کریں گے۔

مزید پڑھیں: 2019-20 کا ترقیاتی بجٹ 1837 ارب ہوگا: خسرو بختیار

یاد رہے خسرو بختیار نے وزارت منصوبہ بندی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ سالانہ بجٹ ترتیب دیا جا رہا ہے، 2019-20 کا ترقیاتی بجٹ 1837 ارب ہوگا، 925 ارب وفاقی پی ایس ڈی پی ہوگا، 250 ارب کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے لیے رکھے گئے ہیں، 675 ارب پی ایس ڈی پی کے تحت لے کر چلیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں