کراچی : عید وہفتہ وار طویل تعطیلات کے بعد پیر کو کھلنے والی پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں رہی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس35ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 937.74پوائنٹس کی کمی سے34567.55 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔
جب کہ78.34فی صد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو ایک کھرب51ارب 84کروڑ88لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اور کاروباری حجم بھی صرف 9کروڑ17لاکھ 36ہزار شیئرز کی لین دین تک محدود رہا۔
عیدالفطر اور ہفتہ وار چھ روزہ طویل تعطیلات کے بعد پیر کو پاکستان اسٹاک ایکس میں ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 34477پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی پہنچ گیا تھا۔
بعد ازاں ریکوری آنے سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پر مندی کے اثرات غالب رہے اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 937.74پوائنٹس کی کمی سے34567.55پوائنٹس پر بند ہوا۔
اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس 511.46پوائنٹس کی کمی سے16276.23 پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس 542.14پوائنٹس کی کمی سے25350.62پوائنٹس پربندہوا ۔
گزشتہ روزمجموعی طور پر314کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے49کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،246کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔
سرمایہ کاری مالیت میںیک کھرب 51ارب 84کروڑ88لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر69کھرب95ارب80کروڑ87لاکھ روپے ہوگئی۔ پیرکو کومجموعی طور پر9کروڑ17لاکھ36ہزار شیئرز کاکاروبارہواجومایوس کن کاروباری حجم قرار دیا جارہا ہے۔