اشتہار

سابق صدر آصف زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو ( نیب) سابق صدر آصف زرداری سے میگا منی لانڈرنگ کیس کیساتھ جوائنٹ وینچرمیں بھی تفتیش کرے گی ، احتساب عدالت آصف زرداری سے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ میں تفتیش کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف زرداری کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ، قومی احتساب بیورو ( نیب) سابق صدر سے میگامنی لانڈرنگ کیس کیساتھ جوائنٹ وینچر میں بھی تفتیش کرے گی۔

نیب کی جانب سے آصف زرداری سے جوائنٹ وینچرمیں تفتیش کیلئے درخواست دائر کی گئی ، درخواست احتساب عدالت نمبر2میں دائرکی، درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا آصف زرداری میگا منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارہیں، جوائنٹ وینچرمیں نیب کےتفتیشی افسرکواجازت دی جائے۔

- Advertisement -

احتساب عدالت نے نیب کی استدعا منظورکرلی اور آصف زرداری سے10 روزہ جسمانی ریمانڈمیں تفتیش کی اجازت دے دی۔

مزید پڑھیں : جعلی اکاؤنٹس کیس: نیب نے سابق صدر آصف زرداری کو گرفتار کرلیا

یاد رہے 10 جون کو جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت مسترد کردی تھی اور گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا، جس کے بعد نیب ٹیم نے سابق صدر آصف زرداری کو بلاول ہاؤس سے گرفتار کرلیا تھا۔

بعد ازاں سابق صدرآصف زرداری کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا گیا ، جہاں عدالت نے آصف زرداری کو 21 جون تک جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا تھا۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں